کراچی (شکیل یامین کانگا) پاکستان اولمپکس ایسو سی ایشن نے ایشین گیمزکیلئے حیران کن طور پر پاکستان میں اجنبی سافٹ ٹینس کی 14رکنی ٹیم کا اعلان کردیا۔کھیلوں کے حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ سوائے تفریحی دورے کے کچھ نہیں ہوگا۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سربراہ اعصام الحق بھی حیران ہیں کہ ٹیم کس کی اجازت سے گیمز کیلئے جارہی ہے، اس کی بھی ایسوسی ایشن ہے،ایشین گیمز میں ٹینس کی دو کھلاڑی ، کپتان اور کوچ سمیت چار لوگ جارہے ہیں۔بتایا جاتا ہے اس سے قبل بھی نوشاد احمد کی سربراہی میں کوریا جانے والی ٹیم کا رکن لاپتہ ہوگیا تھا۔ سافٹ ٹینس کا پاکستان میں وجود ہی نہیں، ایونٹس ہوتے ہیں اور نہ ہی اس کی ایسوسی ایشن ہے۔ جنگ نے اس متعلق موقف جاننے کیلئے خالد رحمانی، نوشاد احمد، پی او کے سیکرٹری خالد محمود سے رابطہ کرنے کی کوشش کی، انہوں فون نہیں اٹھایا۔