وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے بیٹی ماہ نور صفدر کے نکاح پر زیب تن کیے گئے لباس کے حوالے سے تفصیلات سامنے آ گئیں۔
مریم نواز نے لاہور کے علاقے جاتی امراء میں منعقدہ اپنی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کے لیے شینٹلے لیس (Chantilly lace) سے خصوصی طور پر تیار کردہ ایک روایتی اور قیمتی لباس کا انتخاب کیا۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے اس دیدہ زیب جوڑے کو 80 گرام چائنہ را سلک سے تیار کیا گیا تھا، جس پر ہاتھ سے کی گئی نفیس کڑھائی میں موتیوں، سوارووسکی، اصلی جواہرات اور باریک مروڑی دھاگے کا کام شامل تھا۔
مریم نواز کے لباس میں شینٹلے لیس کو سامنے، آستینوں، ٹراؤزر، دامن اور پشت پر انتہائی احتیاط اور مہارت سے ہاتھ سے لگایا گیا۔
دوپٹے کو مکمل طور پر فرانسیسی شینٹلے لیس سے تیار کیا گیا، جس پر اصلی جواہرات، مروڑی دھاگے کی گرہیں اور نفیس موتیوں کا کام کیا گیا تھا۔