کراچی کے علاقے پاک کالونی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گینگ وار کے اہم ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم گینگ وار کے سرغنہ کاشف ڈاڈا کا بھائی ہے، کاشف ڈاڈا کے ملک سے فرار کے بعد ملزم نصیر پاک کالونی میں گینگ چلا رہا تھا۔
ملزم کا گروہ کاشف ڈاڈا کے ایما پر لاکھوں روپے کی منشیات روزانہ فروخت کرتا ہے، ملزم نصیر کچھ روز قبل مخالف گروہ کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث رہا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کاشف ڈاڈا گینگ کے خلاف پاک کالونی پولیس کا کئی روز سے آپریشن جاری ہے۔