• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں انفلوئنزا و کورونا کیسز میں اضافہ

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

کراچی کے سرکاری و نجی اسپتالوں میں انفلوئنزا کے کیسز میں 20 فیصد اضافہ رپورٹ ہوا ہے۔

ماہرِ امراضِ تنفس ڈاکٹر جاوید خان کے مطابق گزشتہ چند دنوں کے دوران انفلوئنزا کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے، نجی اسپتالوں میں انفلوئنزا کی ویکسین لگائی جاتی ہے، رواں سال ویکسین تاحال دستیاب نہیں جس کے باعث ہر سال انفلوئنزا ویکسین لگوانے والے افراد ویکسین کے منتظر ہیں۔

ڈاکٹر جاوید خان نے بتایا ہے کہ کراچی میں کورونا کے کیسز بھی مستقل رپورٹ ہو رہے ہیں اور ہر ہفتے 3 سے 4 کیسز سامنے آ رہے ہیں، موجودہ کورونا کیسز زیادہ تر ہلکی نوعیت کے ہیں اور مریض ہلکے نمونیا کے ساتھ اسپتال آتے ہیں، کورونا کے بیشتر مریض 2 سے 3 روز میں صحت یاب ہو جاتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ انفلوئنزا اور کورونا سے بچاؤ کے لیے احتیاط ضروری ہے، بخار، کھانسی یا نزلہ زکام کی صورت میں دوسروں سے فاصلہ رکھا جائے اور بیماری کی علامات ظاہر ہونے پر ماسک کا استعمال کیا جائے۔

ڈاکٹر جاوید خان کے مطابق ہاتھوں کو بار بار صابن سے دھونا چاہیے، غیر ضروری طور پر آنکھ، ناک اور منہ کو چھونے سے گریز کیا جائے جبکہ بیمار افراد ہجوم اور غیر ضروری اجتماعات میں جانے سے گریز کریں۔

صحت سے مزید