• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چاقو دیکھ کر آج بھی خوف محسوس ہوتا ہے: سیف علی خان

سیف علی خان---فائل فوٹو
سیف علی خان---فائل فوٹو

بالی ووڈ اداکار سیف علی خان نے جنوری 2025ء میں اپنے گھر میں ہونے والے چاقو حملے کو یاد کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ میں اب بھی اس واقعے کے اثرات سے مکمل طور پر باہر نہیں آ سکا۔

56 سالہ اداکار نے ’بمبئی ٹائمز‘ سے خصوصی گفتگو میں حملے کے بعد کی صورتِ حال پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اس واقعے سے 100 فیصد نہیں نکل سکا کیونکہ چاقو دیکھتے ہی میرا ردعمل بدل جاتا ہے۔

سیف علی خان کے مطابق میں نے اور اہل خانہ نے اس صورتِ حال سے کافی بہتر انداز میں نمٹا، تاہم میری اہلیہ اس واقعے سے سب سے زیادہ متاثر ہوئیں کیونکہ وہ عمومی طور پر بہت حساس طبیعت کی مالک ہیں۔

اداکار نے کہا ہے کہ میں اس واقعے سے کافی جلد سنبھل گیا تھا، تاہم حملہ انتہائی خوفناک تھا اور آج بھی جب میں چاقو دیکھتا ہوں تو مجھے فوری طور پر اس واقعے کا احساس ہونے لگتا ہے۔

واضح رہے کہ جنوری 2025ء میں گھر میں مبینہ چوری کی کوشش کے دوران سیف علی خان پر چاقو سے 6 وار کیے گئے تھے۔ 

حملے میں ان کی گردن اور بائیں ہاتھ پر زخم آئے جبکہ ریڑھ کی ہڈی میں بھی شدید چوٹ لگی تھی۔

سیف علی خان کو فوری طور پر لیلاوتی اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ 5 روز زیرِ علاج رہنے کے بعد ڈسچارج ہوئے۔

دوسری جانب سیف علی خان ان دنوں اکشے کمار کے ساتھ حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’حیوان‘ کے باعث بھی خبروں میں ہیں۔

پریاندرشن کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’حیوان‘ 11 ستمبر کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوئی، تاہم اسے شائقین کی جانب سے زیادہ پذیرائی نہیں مل سکی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید