• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیف علی خان پر حملہ: پولیس کو اہم ثبوت مل گیا

اداکار سیف علی خان — فائل فوٹو
اداکار سیف علی خان — فائل فوٹو  

بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان پر حملے کی تحقیقات میں نئی پیش رفت سامنے آئی ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق  سیف علی خان پر حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم محمد شریف الاسلام شہزاد نے ممبئی پولیس کو تفتیش کے دوران یہ بتایا ہے کہ اس نے اداکار پر جس چاقو سے حملہ کیا تھا اسے باندرہ جھیل کے قریب پھینک دیا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ممبئی پولیس نے ملزم کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد باندرہ جھیل کے پاس سے چاقو برآمد کر لیا ہے جو اس کیس کی مزید تحقیقات میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ممبئی پولیس نے ملزم کے علاوہ ایک رکشہ ڈرائیور سے بھی تفتیش کی ہے جس کا دعویٰ ہے کہ اس نے باندرہ کے علاقے میں ایک مشتبہ شخص کو دیکھا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کیس کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ممبئی پولیس نے ضروری ثبوت جیسا کہ ملزم کی قمیض، اسکارف، چاقو اور بالوں کے نمونے بھی فرانزک ٹیسٹ کے لیے بھیج دیے گئے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید