• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تم لوگوں کے ہاتھ میں ہو تو میں کل یا آج ہی مر جاؤں: سہیل آفریدی کا پولیس سے مکالمہ

’جیو نیوز‘ گریب
’جیو نیوز‘ گریب

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی نے کلرکہار ریسٹ ایریا میں پولیس سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تم لوگوں کے ہاتھ میں ہو تو میں کل مرجاؤں یا آج ہی مر جاؤں۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ ادھر مجھے ایک گاڑی بھی نظر نہیں آ رہی، کوئی اور کام بھی کرتے ہو یا صرف پی ٹی آئی پر ہی نظر ہے؟

جس پر پولیس افسر نے جواب دیا کہ ہم تو آپ کی حفاظت کے لیے یہاں کھڑے ہیں۔

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا نے کہا کہ میری حفاظت اللّٰہ کرتا ہے؟ تم لوگوں کے ہاتھ میں ہو تو میں کل مر جاؤں یا آج ہی مر جاؤں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس والے ایک بھی پبلک کار کو رکنے نہیں دے رہے۔

سہیل آفریدی نے پروٹوکول کے لیے آئے افسران کو واپس چلے جانے کا کہا۔

قومی خبریں سے مزید