پاکستان کا امریکا کے ساتھ 2 ماہ میں تجارتی سرپلس 48 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔
ذرائع وزارت تجارت کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں امریکا کے لیے پاکستانی برآمدات 1 ارب 17 کروڑ ڈالرز رہیں، اسی دوران امریکا سے پاکستان نے 69 کروڑ ڈالرز کی درآمدات کیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کا امریکا کے ساتھ 2 ماہ جولائی اور اگست 2026ء میں تجارتی سر پلس 48 کروڑ ڈالرز پر پہنچ گیا، یوں امریکا کا پاکستان کے ساتھ تجارتی خسارہ کروڑوں ڈالرز رہا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کی امریکا کے لیے گزشتہ 2 ماہ میں برآمدات میں 10 اعشاریہ 46 فیصد اضافہ ہوا، جولائی، اگست 2026ء میں امریکا سے پاکستان کی درآمدات میں 144 فیصد اضافہ ہوا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کا مالی سال 26-2025ء میں امریکا کے ساتھ تجارتی سرپلس 2 ارب 59 کروڑ ڈالرز تھا، پاکستان کی امریکا کے لیے برآمدات 5 ارب 91 کروڑ ڈالرز تھیں۔
ذرائع وزارت تجارت کے مطابق گزشتہ مالی سال پاکستان نے امریکا سے 3 ارب 32 کروڑ ڈالرز کی درآمدات کی تھیں۔