• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: منگھوپیر پل پر ٹریفک حادثہ، لڑکی کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ درج

پولیس حکام کے مطابق کراچی کے علاقے منگھوپیر میں نجی سوسائٹی کے قریب پل پر گذشتہ روز ٹریفک حادثے میں لڑکی کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا مقدمہ لڑکی کے چچا عمیر کی مدعیت میں تھانہ شارع نور جہاں میں درج کرلیا گیا۔ 

مقدمہ کے متن کے مطابق کم عمر لڑکا تیز رفتاری سے گاڑی چلا رہا تھا، موٹر سائیکل سوار بھائی کی فیملی کو ٹکر ماری۔ 

مقدمہ کے متن کے مطابق غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کیا گیا، میری بھتیجی جان سے گئی اور بھائی و بھتیجا زخمی ہوئے۔ کار چلانے والے کم عمر ڈرائیور اور اس کو گاڑی دینے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ 

پولیس حکام کے مطابق کم عمر لڑکے کو گرفتار کرلیا گیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔ 

گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے 13 سال کی خولہ جاں بحق اور بھائی عبداللہ اور بچی کے والد یونس زخمی ہوئے تھے۔

قومی خبریں سے مزید