اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 24 اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی، اسد قیصر، شہرام ترکئی، شاہ احد، شیر علی ارباب، محمد اقبال آفریدی اور ڈاکٹر امجد علی کا بھی پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔
جنید اکبر، شاہد خٹک، زبیر وزیر، عمر ایوب، ارشد عمر زئی، زر عالم، میاں عمر، اختر خان، ہمایوں خان، ریاض خان، عبدالکبیر خان اور طفیل انجم کا بھی پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے آصف محسود، عجب گل، محمد عثمان، بابر سلیم سواتی، عرفان سلیم، ایڈووکیٹ علی زمان اور ملک شہاب کا بھی پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم دیا۔