• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: سرجانی ٹاؤن میں خاتون اور 3 بچوں کو قتل کردیا گیا

علامتی تصویر۔
علامتی تصویر۔

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں خاتون اور  اس کے 3 بچوں کو قتل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی خاتون کے شوہر کو حراست میں لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈنڈے یا کسی آلے کے وار سے 34 سالہ خاتون اور اس کےتین بچوں کونشانہ بنایا گیا، جاں بحق بچوں میں 6 سال کی حرا، 5 سال کا حنین اور 18ماہ کی اشمیرہ شامل ہے۔

لاشوں کو مزید قانونی کارروائی کےلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، تحقیقات جاری ہیں۔

ایس ایس پی ویسٹ طارق الہٰی مستوئی نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات کا جائزہ لیا اور افسران سے ابتدائی تحقیقات اور شواہد سے متعلق معلومات لیں

ایس ایس پی ویسٹ نے افسران کو ہر پہلو سے تحقیقات کرکے ملزمان کی گرفتاری کی ہدایات کی۔

قومی خبریں سے مزید