اسلام آباد ایکسپریس وے پر بارش کے دوران پولیس اہلکار کی خاتون اسکوٹر سوار سے بدتمیزی کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون نے بارش کے دوران پُل کے نیچے شیلٹر لیا ہوا ہے۔
پولیس اہلکار خاتون کو مسلسل اسکوٹر آگے کرنے کی ضد کر رہا ہے۔
خاتون نے پولیس اہلکار کو بتایا کہ بارش ہو رہی ہے، بارش رکنے دیں۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ سی ٹی او نے ٹریفک آفیسر کو شوکاز نوٹس جاری کر کے ایک دن میں جواب طلب کرلیا ہے۔
سی ٹی او نے ٹریفک افسران کو ہدایت کی ہے کہ عوام کے ساتھ مہذب طریقے سے پیش آئیں، ٹریفک افسران عوام کو ٹریفک سے متعلق سہولتیں فراہم کریں۔