کراچی (عبدالماجد بھٹی) آسٹریلیا کے سات سابق کرکٹ کپتانوں ایلن بارڈر، گریگ چیپل، ایان چیپل، بیلنڈا کلارک، کم ہیوز، مارک ٹیلر اور اسٹیو وا نے عمران خان کی حراست کے حوالے سے انسانی بنیادوں پر اپنے خدشات کا اظہار کرنے کیلئے اپنے ملک کی وزیر خارجہ پینی وونگ سے رابطہ کیا ہے۔ اور کہا ہے کہ معاملہ بنیادی انسانیت کا ہے قانونی یا سیاسی مقدمے پر کوئی موقف اختیار نہیں کر رہے۔ جو پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے غیر ملکی میڈیا کے مطابق کپتانوں نے واضح کیا ہے کہ وہ یہ خط سفارت کاروں یا سیاسی شخصیات کے طور پر نہیں، بلکہ ان سابق کپتانوں کی حیثیت سے لکھ رہے ہیں ۔ ان کا اصل تعلق زیرِ حراست کسی بھی شخص کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک سے ہے، قطع نظر اس کے کہ کسی کی سیاسی وابستگی کیا ہے، یہ بنیادی انسانیت کا معاملہ ہے۔ البتہ واضح کیا ہے کہ وہ ان کے قانونی یا سیاسی مقدمے پر کوئی موقف اختیار نہیں کر رہے۔ جو پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے ۔