• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: پسند کی شادی پر بہنوئی قتل، ملزم گرفتار، ساتھی شہریوں کی تشدد سے ہلاک

علامتی تصویر۔
علامتی تصویر۔

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ 

پولیس کے مطابق ملزم نے پسند کی شادی پر اپنے بہنوئی کو قتل کیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے وقت ملزم اور اس کا ایک ساتھی موجود تھا۔ 

پولیس کے مطابق ملزم کے ساتھی کو شہریوں نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس کے مطابق ملزم کا ساتھی اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا۔

قومی خبریں سے مزید