• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: کالونی گیٹ کے قریب فائرنگ، ایک پولیس اہلکار جاں بحق، دوسرا زخمی

علامتی تصویر۔
علامتی تصویر۔

کراچی میں کالونی گیٹ کے قریب فائرنگ کے واقعے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ 

پولیس حکام کے مطابق مشکوک موٹرسائیکل سوار اور رکشا سواروں کو روکا گیا تو انہوں نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ 

حکام کے مطابق ایک زخمی اہلکار اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا، شہید اہلکار اسد ایئرپورٹ تھانےمیں تعینات تھا۔

پولیس حکام کے مطابق دوسرے اہلکار عامر کو بازو پر گولی لگی، جو اسپتال میں زیر علاج ہے، دونوں اہلکاروں کا تعلق شاہین فورس سے ہے۔

قومی خبریں سے مزید