• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد، لانگ مارچز روکنے کی تیاریاں، کتنے اخراجات آئیں گے؟ تفصیل آگئی

وفاقی دارالحکومت کی پولیس لانگ مارچز کو روکنے کےلیے کیا تیاریاں کررہی ہے؟ اور کتنے اخراجات آئیں گے؟ تفصیل جیو نیوز نے حاصل کرلی۔

اسلام آباد میں کنٹینرز کی بہار آگئی ہے، دارالحکومت کی پولیس 20 ستمبر کے جماعت اسلامی اور 27 ستمبر کے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے لیے تیاریاں کررہی ہے۔

کپیٹل سٹی کی پولیس اور انتظامیہ نے اس حوالے سے ابتدائی تیاریاں مکمل کرلی ہیں، اس وقت 600 کنٹینرز شہر میں موجود ہیں جبکہ ٹارگٹ 1 ہزار کنٹینرز کا رکھا گیا ہے۔

اسلام آباد کے داخلی اور خارجی راستوں کے اطراف میں کنٹینرز پہنچا دیے گئے، ڈی چوک سےریڈ زون اینٹری کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے۔

کنٹینرز کے اندر اور باہر مٹی کی ڈھیریاں بھی رکھی جائیں گی، 3000 سے زائد پولیس اہلکارڈیوٹی پر مامور ہوں گے جبکہ رینجرز ، اینٹی رائٹ فورس بھی تعینات کی جائےگی ۔

دوسرے شہروں سے نفری 20 ستمبر کے بعد بلائی جائے گی، 40 فٹ کے کنٹینرز کا یومیہ کرایہ 20000 روپے ہے۔

26 نومبر 2025 کے پی ٹی آئی لانگ مارچ کو روکنے کے حفاطتی اقدامات پر 17 کروڑ روپے خرچہ آیا تھا، اس بار بھی اتنا ہی بجٹ رکھا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید