• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وہ صورتحال آگئی جہاں مکہ معاہدہ نافذ ہونا ہے، وزیر دفاع

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ میرے خیال میں وہ صورتحال آگئی ہے جہاں مکہ معاہدہ نافذ ہونا ہے۔ 

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو میں وزیر دفاع نے کہا کہ وہ تفصیلات میں نہیں جاسکتے لیکن پاکستان مکہ معاہدے پر عمل کا پابند ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے سعودی عرب کا پیغام ایران کو پہنچا دیا ہے، مجھے نہیں لگتا کہ ایران بطور ریاست خطے میں کوئی نیا محاذ کھولے گا۔

خواجہ محمد آصف نے مزید کہا کہ مکہ معاہدہ نہ بھی ہو تو مقدس مقامات کی حفاظت ہمارا فریضہ ہے، مکہ مکرمہ پر حملہ ہو گا تو اس کی حفاظت کےلیے معاہدے کی ضرورت نہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ مکہ معاہدہ ہمارے اوپر لاگو ہوتا ہے اور ہم اپنا فرض ادا کریں گے، میرا خیال ہے وہ صورت حال آگئی ہے جہاں مکہ معاہدہ نافذ ہونا ہے۔

قومی خبریں سے مزید