• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی بی، محمد رضوان تنازع عدالت پہنچ گیا، این سی سی آئی اے کیخلاف درخواست

کراچی(عبدالماجد بھٹی)پاکستان کرکٹ بورڈ اور کرکٹرز محمد رضوان کا تنازع مزید شدت اختیار کرتے ہوئے عدالت تک پہنچ گیا ہے۔سابق کپتان محمد رضوان نے گزشتہ ہفتے پاکستان کے سائبر کرائم ادارے کے لاہور دفتر میں پیش ہونے کے بعد اس ادارے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں ایک رٹ پٹیشن دائر کی ہے۔محمد رضوان نے موقف اختیار کیا ہے کہ این سی سی آئی اے کے نوٹس کے مطابق انکوائری آن لائن بیٹنگ اور جوا کی جارہی ہے این سی سی آئی اے کے دفتر میں پیشی پر واضح نہیں کیا کہ میں نے کون سی آن لائن سٹے بازی یا جوئے میں ملوث تھا تو میرے خلاف کوئی الزام اینٹی کرپشن یونٹ کو رپورٹ نہیں کیا گیا۔پیشی کے دوران بار بار غیر قانونی سرگرمیوں پر عائد الزامات کی تفصیلات پوچھتا ررہا۔

ملک بھر سے سے مزید