• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شادی سے قبل خودکشی کرنے کا سوچ رہی تھی: مومنہ اقبال

اداکارہ مومنہ اقبال—فائل فوٹو
اداکارہ مومنہ اقبال—فائل فوٹو

پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال نے انکشاف کیا ہے کہ شادی سے 12 روز قبل شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھی اور خودکشی کرنے کے بارے میں سوچنے لگی تھی۔

اداکارہ نے حالیہ انٹرویو میں شادی سے قبل پیش آنے والے شدید ذہنی دباؤ کے بارے میں گفتگو کی ہے۔

اداکارہ نے رکنِ صوبائی اسمبلی ثاقب چڈھر کے ساتھ جاری تنازع کے حوالے سے کہا کہ اس دوران مجھے شدید ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔

ایک صحافی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ نجی مواد منظرِ عام پر آنے کے خدشے نے مجھے اس قدر ذہنی دباؤ میں مبتلا کر دیا کہ شادی سے صرف 12 روز قبل میں خودکشی کے بارے میں سوچنے لگی تھی، میں جذباتی طور پر مکمل طور پر ٹوٹ گئی تھیں۔

اداکارہ نے کہا ہے کہ اس صورتِ حال کے دوران خوف تھا کہ حمزہ مجھے چھوڑ دیں گے، تاہم میرے منگیتر نے اس کے برعکس میرا ساتھ دیا، اس مشکل صورتِ حال کا سامنا کرنے کے لیے مجھے حوصلہ اور طاقت فراہم کی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید