• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثاقب چدھڑ کے تحائف کا میرے مقدمے سے تعلق نہیں: مومنہ اقبال

اداکارہ مومنہ اقبال — فائل فوٹو
اداکارہ مومنہ اقبال — فائل فوٹو

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال ان دنوں اپنی نجی زندگی کے حوالے سے شہ سرخیوں میں ہیں۔

حالیہ دنوں میں ان کا نام مسلم لیگ ن کے رکنِ صوبائی اسمبلی ثاقب چدھڑ کے ساتھ جاری قانونی تنازع کے باعث خبروں کی زینت بنا ہوا ہے۔

ثاقب چدھڑ نے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ میرے اور مومنہ کے تعلقات تھے، میں نے مومنہ کو 80 لاکھ روپے نقد دیے تھے، میں نے مومنہ کو 2 قیمتی گاڑیاں تحفے میں دی تھیں۔

سیاست دان نے دعویٰ کیا کہ میں نے مومنہ کی بہن کی آسٹریلیا میں تعلیم کے اخراجات بھی برداشت کیے۔

اب مومنہ اقبال نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے ثاقب چدھڑ کی جانب سے دیے گئے ان تحائف سے متعلق دعوؤں کا جواب دیا ہے۔

اپنے حالیہ انٹرویو میں اداکارہ نے کہا ہے کہ میں نے ان سے تحائف لیے تو میں نے بھی انہیں تحائف دیے لیکن میرا مقدمہ اس بات سے متعلق نہیں کہ میں نے ثاقب چدھڑ سے کتنی رقم لی۔

ان کا کہنا ہے کہ میں اس عرصے کے دوران دونوں کے درمیان ہونے والے تحائف کے تبادلے پر بات نہیں کر رہی، میرا مقدمہ صرف مجھے درپیش ہراسانی سے متعلق ہے اور مذکورہ تحائف کا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید