• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی بلدیاتی اداروں کو اختیار دینے کیلئے تیار نہیں، منعم ظفر خان

امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر خان— فائل فوٹو
امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر خان— فائل فوٹو

امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ سندھ لوکل گورنمنٹ بل 2026ء کے ذریعے اختیارات دینے کا تاثر دیا جا رہا ہے جبکہ پیپلز پارٹی بلدیاتی اداروں کو اختیار دینے کے لیے تیار نہیں ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل کے خلاف درخواست دائر کی ہے۔

منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ایک مرتبہ پھر قبل از انتخابات دھاندلی شروع کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عملی طور پر اختیارات صوبائی حکومت کے پاس ہی رہیں گے جبکہ آرٹیکل 140 اے کے تحت بلدیاتی اداروں کو اختیارات ملنے چاہئیں۔

منعم ظفر نے مزید کہا کہ ملک میں اختیارات کی عدم تقسیم کے باعث انتظامی یونٹس کی بحث ہو رہی ہے جبکہ سندھ حکومت اختیارات نچلی سطح تک منتقل کرنے کو تیار نہیں ہے۔

امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی کی جمہوریت صرف کہنے تک محدود ہے، بلدیہ عظمیٰ کراچی (KMC)  کے ماتحت ادارے صوبائی حکومت نے قبضے میں لے لیے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید