وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سرکاری جہاز میں جانے پر تنقید کی جارہی ہے، لیکن بتا دوں اس کے سارے اخراجات پونے تین کرورڑ روپے خود ادا کیے ہیں۔
ملتان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ جہاز پر تنقید ہو رہی ہے، وہ جہاز مریم نواز کا نہیں وزیراعلیٰ پنجاب کا ہے، چاروں وزرائے اعلیٰ کے پاس جہاز ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آج بیٹی کی گریجویشن کی تقریب میں سرکاری جہاز میں جانے پر تنقید کی جارہی ہے، لیکن آپ کو بتا دوں اس کے سارے اخراجات پونے تین کرورڑ روپے خود ادا کیے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ خیبرپختونخوا سے چند افراد پنجاب پر حملہ کرنے آئے انہیں کسی نے نہیں پوچھا، وہ سڑک پر بیٹھے رہے، پنجاب کے عوام نے انھیں پہچاننے سے انکار کردیا۔
ان کا کہنا تھا کہ انہیں پنجاب کے عوام نے مسترد کیا تو وہ خودساختہ اغوا ہوئے، انھوں نے کرسی مانگی تو کرسی دینے سے انکار کردیا کہ کرسی چوری ہوجائے گی۔
مریم نواز نے کہا پنجاب کے ترقیاتی کاموں پر بہت تنقید ہوتی ہے، اس ترقی کو دیکھ کر جو آئینہ دکھایا جارہا ہے تنقید اس پر ہو رہی ہے۔
وزراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پنجاب نے کسی کا حق نہیں کھایا ، اپنے حق سے دوسرے صوبوں کو دیا