• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: یلو لائن بی آر ٹی کیس، ضمیر عباسی کیخلاف ایف آئی اے نے مقدمہ درج کر لیا

کراچی میں یلو لائن بی آر ٹی کیس کے حوالے سے سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر عباسی کے خلاف ایف آئی اے نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ 

ضمیر عباسی کے خلاف مقدمہ کمرشل بینک سرکل میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ اینٹی منی لانڈرنگ اور حوالہ ہنڈی سے رقوم بیرون منتقل کرنے کے الزامات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

درج مقدمے کے متن کے مطابق ضمیر احمد عباسی نے 7 لائف انشورنس پالیسیوں کے پریمیم بھی ادا کیے، ان کے 24 غیر ملکی دوروں کا ریکارڈ بھی سامنے آیا۔

متن میں کہا گیا ہے کہ ضمیر احمد عباسی کو دفعہ 160 ضابطہ فوجداری کے تحت وضاحت کا موقع دیا گیا، لیکن وہ تحقیقاتی نوٹسز کے باوجود انکوائری میں شامل نہیں ہوئے۔

ضمیر احمد عباسی کے مالی معاملات، بینک اکاؤنٹس اور بیرون ملک سفر کا ریکارڈ تحقیقات کا حصہ بنا لیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید