کراچی (عبدالماجد بھٹی) ایشین ہاکی فیڈریشن سے پہلے ہاکی انڈیا نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہےوہ ٹورنامنٹ کے میچ کسی دوسرے ملک میں منتقل نہیں کریں گے۔اگر پاکستان نے شرکت کرنا ہے تو اسے بھارت آکر میچ کھیلنا ہوں گے۔دوسری طرف پی ایچ ایف کا ماننا ہے کہ درخواست تو اے ایچ ایف سے کی گئی ہے جواب بھی انہیں دینا ہے۔