وفاقی حکومت نے دارالصحت اسپتال کراچی کے وائس چیئرمین اور لیاقت میڈیسن اینڈ ڈینٹسری کے سی ای او ڈاکٹر سید علی فرحان رضی کو پاکستان نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل کا صدر مقرر کر دیا ہے، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
وزارتِ قومی صحت خدمات، ضوابط و رابطہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے پاکستان نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل ایکٹ 2026ء کی دفعہ 11(1) کے تحت حاصل اختیارات استعمال کرتے ہوئے کونسل کے رکن ڈاکٹر سید علی فرحان رضی کو فوری طور پر صدر مقرر کیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر سید علی فرحان رضی پاکستان نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل ایکٹ 2026ء کی متعلقہ دفعات کے مطابق اپنے عہدے پر کام کریں گے۔
نوٹیفکیشن کو پاکستان کے گزٹ کے حصہ دوم میں شائع کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔