• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خلاء باز نے اسٹار ٹریلز کے خوبصورت نظارے کی جھلک دکھا دی

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کے خلاء باز انیل مینن نے خلاء سے اسٹار ٹریلز کی خوبصورت جھلک دکھا دی۔

انیل مینن نے فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر خلاء سے اسٹار ٹریلز  کی خوبصورت ویڈیوز شیئر کی ہیں۔

پہلی ویڈیو میں زمین کے گرد ستاروں کی لمبی لکیریں نظر آ رہی ہیں جب کہ نیچے مختلف شہروں کی روشنیاں رات کے اندھیرے میں نمایاں ہیں۔ 

ستاروں کی لمبی لکیروں کے علاوہ ویڈیو میں ایک موقع پر متعدد سیٹلائٹس کی روشن لکیریں بھی نظر آئیں جب کہ افق پر چاند بھی طلوع ہوتا دکھائی دیا۔

اُنہوں نے اس خوبصورت منظر کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ  ’ہیپی اسٹار ٹریلز‘۔

خلاء باز نے لکھا ہے کہ اس طرح کے مزید مناظر دیکھنے کے لیے جڑے رہیں کیونکہ خلاء باز جیسیکا میئر ’آئی آف دی ڈریگن‘ سے لیے گئے کچھ انتہائی شاندار مناظر پر کام کر رہی ہیں۔

اُنہوں نے خلاء سے لی گئی اسٹار ٹریلز کی تصاویر پر مبنی ایک اور خوبصورت ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔

انیل مینن نے اس ویڈیو کے کیپشن میں بتایا ہے کہ یہ دو مختلف جگہوں پر بنائی گئی تصاویر ہیں۔

اُنہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ پہلی تصویر بھارت کے اوپر سے بنائی گئی ہے جس میں شہری علاقوں کی سنہری روشنیاں نمایاں ہیں، جب کہ دوسری تصویر ویتنام کے قریب سمندر کے اوپر سے بنائی گئی ہے جس میں ماہی گیری کرنے والی کشتیوں کی روشنیاں سرخ لکیروں کی صورت میں نظر آ رہی ہیں۔

خاص رپورٹ سے مزید
سائنس و ٹیکنالوجی سے مزید