• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی پیٹرول اسکیم میں 20 سال پرانی موٹر سائیکلوں، رکشوں، چنگ چی کو شامل کرنے کی ہدایت

وزیراعظم نے فیول ریلیف اسکیم میں عوام کو مزید سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔ 

وزیراعظم نے اسکیم میں 20 سال پرانی موٹرسائیکلوں، رکشوں، چنگ چی رکشوں کو فوری شامل کرنے کی بھی ہدایت کردی۔ 

اعلامیہ میں کہا گیا کہ یکم جنوری 2006 کے بعد رجسٹرڈ تمام موٹر سائیکل، رکشے، چنگ چی اسکیم کےلیے اہل ہوں گے۔

فیول ریلیف اسکیم سے 20 سال پرانی موٹر سائیکل، رکشے، چنگ چی چلانے والے بھی مستفید ہوسکیں گے۔

قومی خبریں سے مزید