پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما سلمان اکرام راجا نے کہا ہے کہ پاکستان میں حبس بےجا میں رکھنا معمول بن چکا ہے۔
سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا نے متحدہ اپوزیشن کے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اجلاس میں اس پر بات ہوگی کہ ہم نے کیسے آگے بڑھنا ہے، سامنے کیا چیلنجز ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے اجلاس میں 27 ستمبر کے حوالے سے جو پلان ہے اس پر بھی بات ہوگی۔
سلمان اکرم راجا نے مزید کہا کہ ہم کل کارکنان کے جنازے میں شرکت کے لیے جا رہے تھے، کوٹلی ستیاں جاتے ہوئے میری گاڑی پر حملہ ہوا۔
اُن کا کہنا تھا کہ ڈرائیور کو روکا گیا، پھر ہم سب کو تھانے میں رکھا، 5 گھنٹے تک مجھے اور ساتھیوں کو حبس بےجا میں رکھا، اس ملک میں اب یہ معمول بن چکا ہے۔