• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوہانسبرگ میں پاکستانی نوجوان اور ملازم کے قتل پر خاندان سے رابطے میں ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں پاکستانی نوجوان اور اس کے ملازم کو قتل کر دیا گیا۔ 

اسلام آباد سے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا فائرنگ سے سعادت نواز اور اس کاملازم رضوان جاں بحق ہوئے، مقتول سعادت کے 2 کزنز کو بھی جولائی میں فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا تھا۔ 

ترجمان نے کہا فائرنگ کا واقعہ اور قتل خاندانی دشمنی کا نتیجہ ہے، مقتولین کا تعلق منڈی بہاءالدین سے تھا۔ جنوبی افریقی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا، واقعے کی تفتیش جاری ہے۔ 

ترجمان نے کہا کہ ملزمان کا سراغ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے، ہم مقتول کے خاندان کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔

قومی خبریں سے مزید