الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تازہ ترین فہرست جاری کردی ہے۔
ای سی پی کے مطابق رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد 160 ہے، ان میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) شامل ہیں۔
ای سی پی اعلامیے کے مطابق فہرست میں باقی جماعتوں کے برعکس پی ٹی آئی اور ٹی ایل پی کے پاس انتخابی نشان نہیں ہے۔