• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاور بینک سے طیارے میں اگ لگ گئی، پرواز کی ایمسٹرڈیم میں ہنگامی لینڈنگ

کے ایل ایم کی ایمسٹرڈیم سے کوراس کی پرواز KL735 کے بزنس کلاس کیبین میں لیتھیم بیٹری کے پاور بینک چارنگ کے دوران پھٹ گیا جس سے آگ کا شعلہ بھڑکا اور آگ لگ گئی۔ 

واقعے کے وقت طیارہ بحر اوقیانوس کے اوپر پرواز کررہا تھا، ، آگ کے سبب کیبن میں دھواں پھیل گیا۔

حکام کے مطابق پاور بینک بزنس کلاس میں سفر کرنے والے کے ایل ایم کے سابق سی ای او ڈچ وزیر کیمیل یورلنگز کا تھا۔

کیمیل یورلنگز پاور بینک کو چارج پر لگا کر سوگئے تھے جو دوران پرواز حفاظتی پروٹوکول کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ 

حکام کے مطابق اس واقعے میں ایک مسافر معمولی زخمی ہوا، پائلٹ کو ہنگامی صورتحال کا اعلان کرنا پڑا اور طیارے کو واپس ایمسٹرڈیم کے اسخیپول ایئرپورٹ پر بحفاظت اتار لیا گیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید