کراچی( افضل ندیم ڈوگر )ایئر لائنز کے انتظامی مسائل کی بنا پر ملک بھر کی 74 پروازوں میں 1 سے ساڑھے 11 گھنٹے تک تاخیر رپورٹ ہوئی جبکہ جمعہ کو 86پروازیں منسوخ یا نان اپریشنل رپورٹ ہوئیں۔ فلائٹ شیڈیول کے مطابق ملک بھر سے 468 پروازیں اپریٹ ہوئی کراچی 6 لاہور 21اسلام آباد 27 ملتان 8سیالکوٹ 2فیصل اباد 4کوئٹہ کی 6 پروازوں میں تاخیر ہوئی۔