• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیاء کپ کی ٹرافیز پاکستان میں موجود، بھارت کو فوری ملنے کا چانس نہیں

کراچی(عبدالماجد بھٹی)بھارت کی مردوں اور خواتین کرکٹ ٹیموں نے ایشیا کپ کی ٹرافیاں محسن نقوی سے وصول نہیں کی لیکن اب وہ ٹرافیاں پاکستان میں موجود ہیں اور بھارت کوفوری طور پر دونوں ٹرافیاں ملنے کا کوئی چانس نہیں ہے۔اس بات کے امکانات نہیںکہ بھارتی کرکٹ ٹیم کو مردوں اور خواتین کے ایشیا کپ کی ٹرافیاں مل سکیں گی۔ اس ماہ ایشین گیمز کرکٹ میں بھارت فاتح رہا اور ایشین کرکٹ کونسل کے صدر کی حیثیت سے محسن نقوی مہمان خصوصی کی حیثیت سے جاپان گئے تو بھارت مزید ٹرافیوں سے محروم ہوسکتا ہے؟ بھارتی کرکٹ بورڈ نے جلد ٹرافیاں ملنے کی امید ظاہر کی تھی ذمے دار ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ کی مینز اینڈ ویمنز ٹرافیاں پاکستان میں موجود ہیں ۔ابھی تک ٹرافیاں کہیں نہیں جا رہیں ۔دبئی میںگزشتہ برس بھارتی مینز ٹیم نے دبئی میں ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی سے ٹرافی وصول نہیں کی تھی۔گزشتہ اتوار بھی بھارتی ویمن ٹیم نے جیتنے کے بعد ٹرافی نہیں لی تھی۔دونوں ٹرافی وصول کرنے کے لیے بھارت نے رضامندی ظاہر کرنا ہے ۔ بی سی سی آئی کے سیکریٹری دیواجیت سائیکیا کا ایشیا کپ کی ٹرافیوں کے بارے بیان سامنے آیا تھا ایشیا کپ کی دونوں ٹرافیاں ایک دن ممبئی میں بی سی سی آئی ہیڈکوارٹر ضرور پہنچیں گی،البتہ ٹرافیاں کب ملیں گی اس کے لیے کوئی ٹائم لائن نہیں دی جا سکتی۔بھارتی بورڈ کے مطابق پی سی بی چیئرمین محسن نقوی سے ٹرافی نہ لینے کا فیصلہ پہلے ہی اے سی سی کو بتا دیا گیا تھا اور یہ ایک ادارہ جاتی فیصلہ تھا۔اگلے سال ایشین کرکٹ کونسل کی صدارت افغانستان کو ملے گی اس وقت شائد بھارت کو اپنے خواب کی تعبیر مل سکے۔بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق اگر اولمپک کونسل آف ایشیاء جاپان ایشین گیمز میںمحسن نقوی کو تمغے پیش کرنے کی ذمے داری دیتی ہے تو بھارتی ٹیمیں ان سے تمغے وصول کریں گی۔

اسپورٹس سے مزید