کراچی (افضل ندیم )ڈوگر نیدر لینڈز کی فضائی کمپنی کے ایل ایم کی پرواز میں پاور بینک پھٹنے اور آگ لگنے کے واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔ حادثے کا سبب پاور بینک کسی عام مسافر کا نہیں بلکہ کے ایل ایم ایئرلائن کے اپنے ہی سابق سی ای او کامیئل اورلنگز کا تھا۔ وہ بزنس کلاس میں سفر کر رہے تھے اور ایئرلائن کے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دورانِ پرواز اپنا پاور بینک چارج کر رہے تھے۔ دھماکے سے بزنس کلاس کی نشست، اس کی سائیڈ وال اور کھڑکی کے شیڈ کو نقصان پہنچا تھا۔ عملے نے فوری طور پر فائر بلینکیٹس اور آلات کی مدد سے آگ پر قابو پایا۔ اس واقعے میں سابق سی ای او خود معمولی زخمی ہوئے تھے جبکہ باقی تمام مسافر محفوظ رہے۔ ایئرلائن نے تصدیق کی ہے کہ قوانین کی خلاف ورزی پر سابق سی ای او کے خلاف کوئی جرمانہ یا جرمانہ عائد نہیں کیا جائے گا اور یہ سزا سے استثنیٰ کی حد تک ہی رہے گا۔ ایئرلائن اس بات کی تفتیش کر رہی ہے کہ لیتھیم بیٹری کس وجہ سے اوور ہیٹ ہوئی۔ ایمسٹرڈیم سے کوراساؤ کی پرواز KL735 میں واقعہ بحر اوقیانوس کے اوپر تقریباً 5.5 گھنٹے کے سفر کے بعد پیش آیا۔