• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ 2026ء کے شیڈول کا اعلان

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ 2026ء کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا، بنگلادیش پہلی مرتبہ ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔

بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں میزبان بنگلادیش سمیت پاکستان، بھارت، سری لنکا اور افغانستان کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ 14 سے 20 نومبر تک کھیلا جائے گا، ایونٹ کا لیگ مرحلہ 15 سے 19 نومبر تک کھیلا جائے گا۔

ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 17 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

پاکستان بلائنڈ ٹیم 16 نومبر کو سری لنکا، 18 نومبر کو بنگلادیش اور 19 نومبر کو افغانستان کے خلاف مدِمقابل ہوگی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید