• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

پاکستانی شوبز کی معروف اداکارہ صبا قمر نے کہا ہے کہ میں تقریباً 4 سال قبل ایک فلم میں کام کرنے والے اپنے ساتھی اداکار سے محبت کر بیٹھی تھی یا پھر شاید اس کے کردار سے۔

صبا قمر ان دنوں برطانیہ میں موجود ہیں، جہاں انہوں نے ایک فلاحی تقریب اور مداحوں سے ملاقات کے پروگرام میں شرکت کی، اسی دوران اداکارہ نے اپنی نجی زندگی سے متعلق ایک دلچسپ واقعہ بھی سنایا۔

صبا قمر نے بتایا کہ چند برس قبل ایک فلم میں اپنے ساتھی اداکار کے ساتھ کام کرتے ہوئے مجھے اس سے محبت ہوگئی تھی۔ 

انہوں نے اداکار کا نام بتانے سے گریز کیا اور کہا کہ کیونکہ اب وہ اداکار شادی شدہ ہے اور ان کی اہلیہ شوہر سے اس حوالے سے بازپرس کرسکتی ہیں۔

اداکارہ کے مطابق یہ سب کچھ غیر ارادی طور پر ہوا اور مجھے خود بھی اندازہ نہیں تھا کہ میں کب اپنے ساتھی اداکار کے لیے جذبات پیدا کر بیٹھی۔

صبا قمر نے بتایا کہ میں نے یہ بات اپنی بھانجی سے بھی شیئر کی تھی، جس نے مجھے مشورہ دیا کہ میں اس شخص کو بھول جاؤں، مجھے بھانجی نے کہا کہ آپ دونوں فلم کی شوٹنگ کے دوران جنگل میں ایک ساتھ کام کر رہے تھے، اس لیے ممکن ہے کہ یہ وقتی جذبات ہوں اور مجھے اس بارے میں زیادہ سوچنے کی ضرورت نہیں۔

صبا قمر کے مطابق میری بھانجی نے مجھے یہ بھی کہا کہ میں اپنی زندگی میں آگے بڑھوں، جس پر میں نے اس مشورے سے اتفاق کیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید