• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صبا قمر کی مزار پر حاضری، تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں

— تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
— تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستانی معروف اداکارہ صبا قمر نے ایک مزار پر حاضری کی چند جھلکیاں سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔

صبا قمر اپنی جاندار اداکاری اور متعدد کامیاب ڈراموں میں یادگار کرداروں کے باعث مداحوں میں بے حد مقبول ہیں۔

حال ہی میں نشر ہونے والے ڈراموں کیس نمبر 9، پامال اور معمہ میں ان کی اداکاری کو مداحوں نے خوب سراہا۔ وہ ان دنوں اپنے نئے ڈرامہ سیریل کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

گزشتہ شب اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوریز پر ایک مزار پر حاضری کی چند جھلکیاں شیئر کیں۔

تصاویر اور ویڈیوز میں انہیں مزار پر دعا کرتے، چراغ روشن کرتے اور مزار سے حاصل کیا گیا دھاگا کلائی پر باندھے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ یہ تصاویر حقیقی ہیں یا پھر کسی ڈرامے کی شوٹنگ کا حصہ۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید