• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تشدد کیس: پروفیسر عارف ساقی اور ملزم کونین شاہ کے درمیان صلح ہو گئی

—فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
—فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

جامعہ کراچی کے پروفیسر عارف خان ساقی پر تشدد کے معاملے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق تشدد کیس کے ملزم کونین شاہ نے گزشتہ شب پروفیسر عارف ساقی سے ان کے گھر جا کر ملاقات کی اور معافی مانگی جس پر پروفیسر عارف ساقی نے ملزم کو معاف کر دیا۔

پروفیسر عارف خان ساقی نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے اور ملزم کونین شاہ کے درمیان صلح ہو گئی ہے۔

پروفیسر عارف ساقی کے مطابق کونین شاہ کے والد بھی وقتاً فوقتاً میرے گھر تشریف لاتے رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ واقعے میں میرے بھتیجے کی گاڑی کو پہنچنے والے نقصان کا بھی ازالہ ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق تشدد کیس میں ملزم کونین شاہ ضمانت پر ہے۔

قومی خبریں سے مزید