• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر رضا کیس: ڈاکٹر اسامہ پہلی پوسٹ مارٹم رپورٹ پر قائم

---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز

میر رضا کیس میں ڈاکٹر اسامہ نے کہا ہے کہ 29 جولائی کو میر رضا کا پہلا پوسٹ مارٹم میں نے کیا تھا، کسی بھنگی نے نہیں کیا تھا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر اسامہ نے کہا ہے کہ میں نے تمام باتیں ڈاکٹر سمیہ سے شیئر کی تھیں اور یکم اگست کو پوسٹ مارٹم رپورٹ جمع کرائی تھی۔

انہوں نے کہا ہے کہ میں پہلی پوسٹ مارٹم رپورٹ پر آج بھی قائم ہوں، رپورٹ میں لکھا تھا کہ گولی آگے سے لگ کر پیچھے سے نکلی ہے۔

ڈاکٹر اسامہ کے مطابق 29 جولائی کو میر رضا کا پوسٹ مارٹم بغیر کسی جان پہچان کے کیا تھا۔

ہائیڈروکلورک ایسڈ سے متعلق ڈاکٹر اسامہ نے کہا ہے کہ تحقیق کے مطابق ایسڈ خود بھی پیدا ہو سکتا ہے، جبکہ جسم کے مختلف حصوں میں ڈی کمپوزیشن کی مختلف علامات ظاہر ہو سکتی ہیں، جن میں چہرے کا رنگ سرخ پڑنا بھی شامل ہے۔

ڈاکٹر اسامہ نے کہا ہے کہ مجھے معلوم نہیں تھا کہ یہ کیس اتنا نمایاں ہو جائے گا یا پوسٹ مارٹم کی تصاویر میڈیا پر آ جائیں گی، میں میر رضا کے پہلے پوسٹ مارٹم رپورٹ پر اب بھی کھڑا ہوں، میرا دل مطمئن نہیں ہو گا تو ہچکچاہٹ کا شکار رہوں گا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے جو کچھ بھی کیا، ڈاکٹر سمیہ کی نگرانی میں کیا، جبکہ میڈیا کے دباؤ میں اضافہ ہوا اور مجھے اب تک کوئی شوکاز نوٹس نہیں ملا۔

ڈاکٹر اسامہ کا کہنا ہے کہ مجھے کہا گیا تھا کہ معاملات بہتر ہو جائیں گے، تاہم چیزیں بدتر ہوتی چلی گئیں۔

قومی خبریں سے مزید