• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد رضوان کی این سی سی آئی اے انکوائری کے خلاف درخواست مسترد

محمد رضوان : فائل فوٹو
محمد رضوان : فائل فوٹو 

لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) انکوائری کے خلاف درخواست مسترد کردی۔

چیف جسٹس عالیہ نیلم نے درخواست پر 5 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا، عدالت نے محمد رضوان کو این سی سی آئی اے کی انکوائری میں تعاون کرنے کی ہدایت کردی۔

خیال رہے کہ محمد رضوان کے خلاف این سی سی آئی اے میں تحقیقات جاری ہیں، وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو میڈیا ٹاک کی اجازت نہیں مل سکی۔

ذرائع کے مطابق محمد رضوان نے دو مرتبہ پی سی بی سے میڈیا ٹاک کی اجازت مانگی تھی۔

رضوان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق کپتان اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کی تفصیلات پبلک کرنا چاہتے ہیں، انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے بعد محمد رضوان سمیت 7 کھلاڑیوں کو اسکواڈ سے ریلیز کر دیا گیا تھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید