• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این سی سی آئی اے میں پیشی، رضوان، امام الحق نے جواب کیلئے مزید وقت مانگ لیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

لارڈز ٹیسٹ کے بعد پاکستانی ٹیم سے ریلیز ہونے والے کرکٹر محمد رضوان اور امام الحق لاہور میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے روبرو پیش ہوگئے۔

امام الحق اور محمد رضوان این سی سی آئی اے جوہر ٹاؤن تھانے میں پیش ہوئے، دونوں کرکٹرز سے این سی سی آئی اے کی جانب سے 2 گھنٹے پوچھ گچھ کی گئی۔

دونوں کرکٹرز سے انگلینڈ سیریز کے دوران مبینہ ڈریسنگ روم لیکس سے متعلق پوچھا گیا، انگلینڈ میں پریکٹس اور میچز کے دوران رابطوں اور ملاقاتوں پر بھی سوالات کیے گئے۔

ذرائع کے مطابق امام الحق اور محمدرضوان نے مزید جوابات جمع کروانے کے لیے وقت مانگ لیا ہے، امام الحق اور محمد رضوان کے علاوہ ایک اور کرکٹر کو بھی این سی سی آئی اے نے نوٹس جاری کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے کرکٹرز کے موبائل فون متعلقہ اداروں کو بھیج دیے تھے، این سی سی آئی اے کھلاڑیوں کے موبائل فون سے حاصل معلومات کی بنیاد پر تفتیش کر رہا ہے۔

خیال رہے کہ محمد رضوان اور امام الحق ان کرکٹرز میں شامل ہیں جنہیں لارڈز ٹیسٹ کے بعد ٹیم سے ریلیز کر دیا گیا تھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید