• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ: علیمہ خان و ڈرائیور کی نظر بندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

علیمہ خان— فائل فوٹو
علیمہ خان— فائل فوٹو

لاہور ہائی کورٹ نے علیمہ خان اور ان کے ڈرائیور کی نظر بندی کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

جسٹس عبہر گل نے علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کی درخواست پر سماعت کی، اس موقع پر انہوں نے درخواست گزار کے وکیل سے سوال کیا کہ آپ نے متعلقہ اتھارٹی سے رجوع کیا؟

اس پر درخواست گزار کے وکیل نے جواب دیا کہ ہمارا کیس دوسرے کیسز سے مختلف ہے۔

جسٹس عبہر گل نے سوال کیا کہ بتائیں آپ کا کیس کیسے مختلف ہے؟

وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ایک ہی تاریخ میں ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کمیٹی کا اجلاس اور اسی روز نظر بندی کا نوٹیفکیشن جاری ہو گیا، ایسا لگتا ہے پہلے گرفتار کیا گیا اور بعد میں ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے۔

جسٹس عبہر گل خان نے کہا کہ عدالت اس کو دیکھ لیتی ہے، ابھی درخواست کے قابلِ سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر رہے ہیں۔

26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کا ٹرائل مکمل

دوسری جانب راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کا ٹرائل مکمل ہو گیا، عدالت نے حتمی دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔

علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کا فیصلہ جمعے کو سنایا جائے گا۔

علیمہ خان کے وکیل حتمی دلائل دینے کے لیے عدالت میں پیش نہیں ہوئے تھے۔

علیمہ خان کے وکیل نے ان کی حاضری سے معافی کی درخواست دائر کی جسے عدالت نے آج کے لیے منظور کر لیا۔

قومی خبریں سے مزید