ملک بھر کے ایئر پورٹس پر ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے یہ الرٹ جاری کیا ہے۔
ریڈ الرٹ میں ملک بھر کے ایئر پورٹس پر سیکیورٹی سخت کرنے کا کہا گیا ہے۔
اسد قیصر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان پُرامید تھے اور سمجھ رہے تھے کہ بات بن جائے گی۔
کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا کہ ایک چھوٹے سے ضلع میں 40 ارب اور کالا ڈھاکہ میں 10 ارب کی کرپشن ہوئی، بنوں اور کوہاٹ میں دھماکوں کو کب تک برداشت کرتے، پی ٹی آئی نے حکومت پر توجہ دینے کے بجائے صرف لانگ مارچ کیے۔
ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مطابق ناگن چورنگی کراچی کے قریب گھر سے میاں بیوی کی لاشیں ملی ہیں۔
وزیراعظم نے روس کے ساتھ تعاون کو آگے بڑھانے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔
محکمہ تعلیم پنجاب نے موسم سرما میں اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ مراد سعید افغانستان میں بیٹھ کر خیبر پختونخوا کی حکومت کو کنٹرول کر رہے ہیں، سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ بنانے میں بھی مراد سعید کا ہاتھ ہے۔
مولانا عطا الرحمان نے کہا کہ قرارداد منظوری پر احتجاج کرتا ہوں، ایوان کم از کم ایسی چیزوں کو سپورٹ نہیں کرے۔
پاکستان پیپلز پارٹی( پی پی پی) کی سینیٹر شیری رحمان نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا وہ طالبان کے خلاف نہیں لڑیں گے، وہ طالبان کے بھائی ہیں۔
پی ٹی آئی دور حکومت میں مساجد سولرائزیشن منصوبے میں بےضابطگیوں کا انکشاف ہوا۔ پشاور سے دستاویز کے مطابق پری کوالیفکیشن میں ناکام ہونے والی 2 کمپنیوں کو دوبارہ ٹینڈر کے عمل میں شامل کیا گیا۔
غیرقانونی پارکنگ مافیا کے 12 کارندوں کو گرفتار کیا گیا ہے، جبکہ ایکشن نہ لینے پر ڈیوٹی پر موجود ٹریفک پولیس کو بھی وارننگ دلوائی، ہاظم بنگوار
ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر نے مطالبہ کیا کہ ہمارے ارکان حراست میں ہیں، ایوانِ میں لایا جائے۔
شاہریب کے کزن نے بتایا کہ شاہزیب خاندان سے تقریباً پانچ سال سے قطع تعلق تھا، اس کی پانچ سے چھ سال قبل شادی ہوئی تھی۔
صدر مملکت آصف علی زرداری سے فرانس اور سعودی عرب کے نامزد سفیروں نے ملاقات کی۔ اعلامیہ کے مطابق صدر مملکت نے دونوں سفیروں کو ان کی تعیناتی پر مبارکباد دی اور نیک تمناوں کا اظہار کیا۔
ڈی سی اسلام آباد نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو شیشہ کیفے کے خلاف کارروائیوں کا حکم دے دیا، سیکٹر ای الیوان میں 4 شیشہ کیفے سیل کردیے گئے۔
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر نائجل کلارک سے ملاقات ہوئی ہے۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ مراد سعید یا کسی نے مداخلت کی، سوال یہ نہیں، اصل سوال یہ ہے کہ مذاکرات کی میز سے کون اور کیوں اٹھا؟