• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زمین ریکارڈ گرم سطح کی جانب تیزی کے ساتھ سفر کر رہی ہے: ماہرین

 
---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

مانچسٹر میں ماہرین نے متنبہ کیا ہے کہ زمین ریکارڈ گرم سطح کی جانب تیزی کے ساتھ سفر کر رہی ہے۔

 2027ء میں درجۂ حرارت ماضی کی نسبت مزید بڑھنے کے واضح امکانات موجود ہیں، سال 2024ء کے بعد رواں برس دوسرا گرم ترین سال بننے کی راہ پر ہے۔

 پہلے 8 ماہ کے دوران گرمی میں واضح تبدیلی دیکھی گئی ہے، رواں سال کے اگلے چند ماہ کے دوران اوسط درجۂ حرارت میں بھی اضافہ متوقع ہے جبکہ اگلے سال یہ گرمی کی لہر مزید شدت اختیار کر جائے گی۔

محکمۂ موسمیات کے ماہرین کا دعویٰ ہے کہ ممکنہ طور پر سال 2026ء اب تک کا گرم ترین سال رہے گا، بحر الکاہل میں سطح سمندر درجۂ حرارت کے ساتھ بڑھا ہے۔

جنوری 2027ء میں ماضی کی نسبت زیادہ گرم موسم کا سامنا کرنا پڑے گا جس کے لیے تیاریوں کی ضرورت ہو گی۔

 کوپرنیکس کلائمیٹ چینج سروس کے تازہ ترین اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ اگست 2026ء بھی ریکارڈ پر گرم ترین سطح پر رہا ہے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید