• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپ: 2025ء میں ای کامرس کے ذریعے 911 ارب یورو کی اشیاء فروخت

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

یورپ میں 2025ء کے دوران ای کامرس کے ذریعے 911 ارب یورو کی اشیاء فروخت کی گئیں۔

اس بات کا انکشاف تجارتی شعبے کی نمائندگی کرنے والی 2 یورپی تنظیموں، ای کامرس یورپ (Ecommerce Europe) اور یورو کامرس (EuroCommerce) کی سالانہ رپورٹ میں کیا گیا ہے، جبکہ توقع ظاہر کی گئی ہے کہ اس سال 961 ارب یورو کا ہندسہ عبور کر لیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال ای کامرس کے شعبے میں 7 فیصد نمو دیکھی گئی،  افراطِ زر کو مدِ نظر رکھتے ہوئے 2025ء میں پورے یورپی براعظم میں نمو کی شرح 4 فیصد رہی۔ 

رپورٹ کے مطابق اس خطے میں 38 ممالک شامل ہیں جن میں یورپی یونین کے رکن ممالک، سوئٹزرلینڈ، یوکرین اور برطانیہ وغیرہ شامل ہیں۔

 ای کامرس یورپ اور یورو کامرس کے مطابق مستقبل میں بھی آن لائن خریداری صارفین کے لیے پُرکشش رہے گی۔

 رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2026ء میں یورپی آبادی کا تین چوتھائی سے زائد حصہ (77 فیصد) آن لائن اشیاء یا خدمات کی خریداری کرے گا۔

رپورٹ کے مطابق بیلجیم میں 2025ء کے دوران 94 فیصد کمپنیوں نے اپنی ویب سائٹس یا ایپس کے ذریعے آن لائن فروخت کیں جبکہ 31 فیصد کمپنیوں نے ای کامرس پلیٹ فارمز کے ذریعے آن لائن فروخت کا ٹارگٹ مکمل کیا۔

برطانیہ و یورپ سے مزید