• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور موٹروے ایم ون کل رات 11 بجے سے تاحکم ثانی ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند

پشاور موٹروے ایم ون کل رات 11 بجے تاحکم ثانی ہر قسم کی ٹریفک کےلیے بند رہے گی۔

موٹروے پولیس کی جانب سے جاری ایڈوائزری کے مطابق شہری ایم ون پر سفر کرنے سے گریز کریں۔ 

موٹروے پولیس کے مطابق لاہور اسلام آباد موٹروے ایم 2 ہر قسم کی ٹریفک کےلیے کھلی رہے گی۔ 

ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹروے ایم 14 بدھ کی شام سے ہکلہ تا کنڈل ہر قسم کی ٹریفک کےلیے بند رہے گی۔ 

موٹروے پولیس کے  مطابق جی ٹی روڈ این 5 بدھ کی شام سے اٹک خورد کے مقام پر ٹریفک کےلیے بند رہے گی۔

قومی خبریں سے مزید