برطانیہ کی سرمونیل کاؤنٹی مرسی سائیڈ میں بوٹل کے مقام پر گھر میں آگ لگنے سے 4 افراد ہلاک ہوگئے، ہلاک افراد میں خاتون اور تین بچے شامل ہیں۔
لندن سے برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق چیف فائر آفیسر نے بتایا کہ آگ سے متاثرہ ایک شخص کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق چیف فائر آفیسر کا کہنا تھا کہ آگ لگنے کا واقعہ صبح پونے چار بجے پیش آیا۔
رپورٹ کے مطابق پولیس اور فائر سروس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔