• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

25 سال کا بگاڑ درست کرنے کیلئے وقت درکار ہوگا، صدر پی ایچ ایف

کراچی (شکیل یامین کانگا/اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی کا کھویا ہوا مقام حاصل کرنے کیلئے نچلی سطح پراسکول ہاکی کا آغاز کردیا گیا ہے،25 سالہ بگاڑ درست کرنے میں وقت درکارہوگا ۔ ملکی عزت عزیز ہے بھارت کے ساتھ مقابلوں کیلئے قواعد اور اصولوں کی پاسداری کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین وانی نے کمشنرکراچی کےہمراہ این جے وی اسکول میں طلبا و طالبات میں ہاکی کا سامان فراہم کرنےکی تقریب کے موقع پر کیا۔ کمشنر کراچی حسن نقوی نے کہا ہے کہ اسکولوں کی سطح پر توجہ دینے اور بچوں کو ہاکی کھیل سیکھنے کے مواقع فراہم کر نا صحیح سمت میں کوشش ہے ۔ ہر ایک اسکول کی ٹیم کیلئے 8 کٹس فراہم کی گئیں، مجموعی طور پر 74 اسکولوں کو کٹس فراہم کی جارہی ہیں ۔

اسپورٹس سے مزید