• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنید اکبر کےخلاف این سی سی آئی اے میں مقدمہ درج کر لیا گیا

جنید اکبر: فائل فوٹو
جنید اکبر: فائل فوٹو 

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی جنید اکبر کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تھانہ این سی سی آئی اے سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر میں ایف آئی آر نمبر 152/2026 ریاست کی مدعیت میں درج کی گئی، مقدمے میں جنید اکبر کی ویڈیو میں مبینہ دھمکی آمیز بیان کا حوالہ دیا گیا ہے۔

جنید اکبر کے خلاف مقدمہ پیکا ایکٹ کی دفعات 9، 10 اور 11 کےتحت درج کیا گیا، جس میں کہا گیا کہ جنید اکبر کے بیان میں اسلام آباد کو سومنات بنانے کی بات کی گئی، بیان سے خوف و ہراس اور عوامی تحفظ کو خطرہ پیدا ہوا۔

ایف آئی آر کے مطابق جنید اکبر پر مبینہ طور پر اینٹی اسٹیٹ مواد اور بیانیہ پھیلانے کا الزام ہے، جنید اکبر نے مبینہ طور پر اپنے آفیشل ٹک ٹاک اکاؤنٹ سے مواد شیئر کیا، ان کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کےتقریباً 3 لاکھ 39 ہزار 5 سو فالوورز ہیں۔

قومی خبریں سے مزید