• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی : سیف سٹی کیمروں کے تجارتی استعمال پر نجی بینک افسران کیخلاف مقدمہ کی درخواست مسترد

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

کراچی کی ایڈیشنل سیشن عدالت جنوبی نے سیف سٹی منصوبے کے کیمروں کے مبینہ تجارتی استعمال کے معاملے میں نجی بینک افسران کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست مسترد کردی۔

عدالت نے آئی جی سندھ کو سیف سٹی کیمروں کے استعمال سے متعلق ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مالیاتی ادارے کو پولیس کی معاونت قانونی اجازت کے بغیر فراہم نہ کی جائے۔

عدالت نے واضح کیا کہ نجی بینک کے فوکل پرسن کو سیف سٹی سسٹم تک رسائی کی اجازت نہیں ہوگی، جبکہ قانونی اجازت کی صورت میں بھی رسائی حفاظتی اقدامات سے مشروط ہوگی۔

عدالت نے قرار دیا کہ نجی بینک اپنے واجبات کی وصولی کے لیے قانونی چارہ جوئی کرسکتا ہے۔

عدالت نے آئی جی سندھ کو ہدایت کی کہ عدالتی احکامات تمام متعلقہ پولیس حکام تک پہنچائے جائیں اور متعلقہ پولیس حکام 15 روز میں قانونی دفعات سے متعلق رپورٹ پیش کریں۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ سیف سٹی کیمروں کو نجی ادارے تجارتی مقاصد کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید